ضبط کا ایسے امتحان نہ لے
اے مری جان میری جان نہ لے
سانس رکتا ہے تیرے رکنے سے
وقفہ باتوں کے درمیان نہ لے
ترک الفت کا کہتے ڈرتا ہوں
وہ کہیں میری بات مان نہ لے
یہ عدالت نہیں محبت ہے
تو مرا حلفیہ بیان نہ لے
کر مکمل سفر توکل سے
لے سفینہ تو بادبان نا لے
تو کہاں اور جناب قیس کہاں
نام ان کا اے بد زبان نا لے
وصل اور ہجر سے نکل خالدؔ
کوئی لمحہ کسی سے دان نا لے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.