زہر دے کر مجھے سینے سے لگانے والے
زہر دے کر مجھے سینے سے لگانے والے
کتنے معصوم ہیں دل توڑ کے جانے والے
لب پہ میرے جو تبسم کبھی دکھ جاتا ہے
بات کیا کیا نہ بناتے ہیں زمانے والے
ہر چمکتی ہوئی شے پہ نہ لٹانا جذبات
پیار کرتے نہیں سب لوگ لبھانے والے
جبکہ ہر چیز کی چوری کی سجا ہوتی ہے
جان بن جاتے ہیں کیوں دل کو چرانے والے
روٹھنا ہو جو کسی سے تو سمجھ لینا یہ بات
اب کہاں ملتے ہیں منت سے منانے والے
بارہا پوچھ کے احوال مرا جانے کیوں
زخم کو چھیڑ ہی جاتے ہے زمانے والے
جب بھی اک چوٹ نئی دل پہ لگاتا ہے کوئی
یاد آتے ہیں مجھے درد پرانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.