زہر غم کام کر گیا شاید
زہر غم کام کر گیا شاید
کوئی جاں سے گزر گیا شاید
دل عجب حالت قرار میں ہے
زخم امید بھر گیا شاید
چاند اک ساتھ ساتھ چلتا تھا
رات کے پار اتر گیا شاید
میری منزل پکارتی تھی مجھے
لوٹ کر وہ بھی گھر گیا شاید
اب جو ہم راہ کوئی چاپ نہیں
آخری ہم سفر گیا شاید
موت کیوں اس قدر عزیز ہوئی
زیست سے کوئی ڈر گیا شاید
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.