زخم دل کا ہر نفس زخم انا ہوتا گیا
زخم دل کا ہر نفس زخم انا ہوتا گیا
حادثہ در حادثہ در حادثہ ہوتا گیا
آبلے پاؤں کے راہوں میں تھے اتنے دل شکن
لمحہ لمحہ رخت دل زنجیر پا ہوتا گیا
مضمحل تھے ہم بھی یارو یہ تماشہ دیکھ کر
عکس آئینے سے ٹکرا کر جدا ہوتا گیا
صبح کے چہرے سے لپٹی دھند کی افسردگی
شام کا ٹھٹھرا بدن جب بے ردا ہوتا گیا
نالہ و فریاد سے گونجیں فضائیں چار سو
منظر خاموش بھی حرف صدا ہوتا گیا
دل کے دروازے پہ آکر کس نے دستک دی ظفرؔ
آہٹوں کے درد سے میں آشنا ہوتا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.