زخم کھاتے ہوئے گرنے کی اداکاری کی
زخم کھاتے ہوئے گرنے کی اداکاری کی
اس نے اک وار کیا میں نے سمجھ داری کی
آپ ملتے تھے تو پھر جان فدا کرتے تھے
انتہا تھی ہی نہیں آپ کی عیاری کی
تو علاج دل بے تاب کا بیڑا نہ اٹھا
تجھ سے تشخیص نہ ہوگی مری بیماری کی
دیکھتے دیکھتے ہوتے تھے الاؤ روشن
لوگ سنتے تھے کہانی مری چنگاری کی
عین ممکن ہے کہ میں خود بھی یہیں رہ جاؤں
اتنی عجلت میں اگر کوچ کی تیاری کی
لوگ تو خوئے بغاوت کو برا جانتے تھے
ہم نے اس شہر میں اک رسم نئی جاری کی
اس میں میرا کوئی اعجاز نہیں ہے مظہرؔ
اس قبیلے میں روایت ہے وفاداری کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.