Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زخم کو مرہم کریں گے آپ رہنے دیجئے

فاروق عادل

زخم کو مرہم کریں گے آپ رہنے دیجئے

فاروق عادل

MORE BYفاروق عادل

    زخم کو مرہم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    کام یہ بھی ہم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    خیریت کو آپ آئے تو بڑی حیرت ہوئی

    دکھ ہمارا کم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    آپ نے آنسو دئے ہیں اور اب میرے لیے

    آپ آنکھیں نم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    عشق کا مجھ کو مرض ہے کیا دوا اور کیا دعا

    پڑھ کے کیا کیا دم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    آپ کی فطرت میں ہے وعدہ خلافی اس لیے

    عہد و پیماں ہم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    آپ کی آنکھوں کے آنسو اب ہمارے نام ہیں

    ہم انہیں شبنم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    کامیابی کے لیے فاروقؔ لازم ہے یہی

    عزم کو محکم کریں گے آپ رہنے دیجئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے