زخم کو پھول بنانے کا ہنر جانتے ہیں
زخم کو پھول بنانے کا ہنر جانتے ہیں
ہم بھی فنکار ہیں یہ اہل نظر جانتے ہیں
ہم کہ غافل نہیں احوال سے تیرے جاناں
نوک مژگاں پہ ہے کیوں شعلۂ تر جانتے ہیں
ایک ہی پل میں بدل دیتا ہے چہرے کا نظام
موسم غم ہے بڑا زود اثر جانتے ہیں
میری حساس طبیعت ہے بہت ہی حساس
میری فطرت کو مرے دیدۂ تر جانتے ہیں
اب تو منزل پہ پہنچنے کا بھی امکان نہیں
چند سانسیں ہیں فقط زاد سفر جانتے ہیں
کیوں مرے غم میں نہیں ہوتے وہ شامل کہ خطیبؔ
میرے غم کو مرے احباب اگر جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.