زخم سارے ابھی جواں ہوں گے
زخم سارے ابھی جواں ہوں گے
بستر ہجر پر عیاں ہوں گے
حاکم وقت کب تلک آخر
اپنے گاؤں میں خاک داں ہوں گے
میں نے تم کو کہاں کہاں چھوا ہے
جان موجود وہ نشاں ہوں گے
تجھ کو تکلیف دینے والے لوگ
کل کو تیرے ہی پاسباں ہوں گے
ان دکھوں کو سنبھال کر رکھنا
ان سے حاصل کئی جہاں ہوں گے
ہر طرف ہی دھواں دھواں ہوگا
جب جہاں سے سبھی دھواں ہوں گے
ناز ہے اپنے آپ پر جن کو
میرے جیسے وہ خوش گماں ہوں گے
ہر گھڑی ہر سو حضرت بسملؔ
تیرے اور غم کے درمیاں ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.