زخم شدت میں مسکرا رہے تھے
زخم شدت میں مسکرا رہے تھے
حضرت میر یاد آ رہے تھے
یہ وہ پاگل ہے جس کا ذکر کیا
وہ تعارف مرا کرا رہے تھے
کس قدر شوخ ان کا لہجہ تھا
ہم تو بس دیکھتے ہی جا رہے تھے
کیا کوئی زخم دل پہ کھا بیٹھے
تم جو غالب کو گنگنا رہے تھے
ہم تو دہلیز سے ہی لوٹ آئے
وہ بھی محفل سے اٹھ کے جا رہے تھے
کر کے تنقید میرے لہجے پہ
کم سخن مرتبہ بڑھا رہے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.