زخم تو بھر چکا ہے مدت سے
زخم تو بھر چکا ہے مدت سے
درد اب زخم کے نشان میں ہے
ایک دو دن تو مجھ کو جھیلے گا
اتنی ہمت تو میزبان میں ہے
جی میں آتا ہے نوکری کر لوں
اب خسارا بہت دکان میں ہے
ابر آ کر ٹھہر گیا اس پر
اب شجر خود بھی سائبان میں ہے
جانے کس شاخ پر بسیرا ہو
اک پرندہ ابھی اڑان میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.