زخم تو سب بھرتے بھرتے بھر جائیں گے
زخم تو سب بھرتے بھرتے بھر جائیں گے
بس میری آنکھیں بنجر کر جائیں گے
لڑکوں کا پیچھا بستہ کب چھوڑے گا
کالج چھوڑے گا تو دفتر جائیں گے
رشتہ نازک ہوتے ہیں تتلی جیسے
کس کے اگر پکڑوگے تو مر جائیں گے
یہ دنیا تو دفتر ہے انسانوں کا
لوٹ کے سب اپنے اپنے گھر جائیں گے
تنہائی میں کوشلؔ ایسے ڈوبے ہیں
محفل لفظ بھی سن لیں تو ڈر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.