زخمی ہونٹوں کو پھر ہنسا لینا
زخمی ہونٹوں کو پھر ہنسا لینا
درد دھڑکن میں ہی چھپا لینا
جن کی یادوں سے تم مہکتے ہو
ایسے خوابوں کو پھر جگا لینا
ہر مصیبت سے یہ بچاتی ہے
ماں کی ہر روز تم دعا لینا
تنہا راہوں سے جب گزرنا ہو
دوست رستوں کو ہی بنا لینا
تیری یادوں کی شام ہے اب تو
بھول نہ جاؤں تم بلا لینا
سوچ کر اس کی تشنگی دلبرؔ
اشک پلکوں پہ تم سجا لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.