زمانہ بیت چکا ہے پلک بھگونے کا
زمانہ بیت چکا ہے پلک بھگونے کا
یوں جی رہے ہیں کہ موقعہ نہیں ہے رونے کا
زمیں بھی نرم ہے بادل بھی صاعقہ بر دوش
یہی تو وقت مناسب ہے بیج بونے کا
یہ ماحصل بھی ہمیں حبس جاں بنا ہوا ہے
کہ ابتدا ہی سے کھٹکا لگا تھا کھونے کا
تھکے تھکائے ترے بازوؤں میں سوتے ہیں
ہمیں پتہ ہے مزہ ریشمی بچھونے کا
عجیب اپنی طبیعت ہے ان دنوں انجمؔ
بہانہ ڈھونڈ رہی ہے اداس ہونے کا
- کتاب : Word File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.