زمانے کے لیے بہرے ہوئے تھے ہم دونوں
زمانے کے لیے بہرے ہوئے تھے ہم دونوں
تو دیر تک کہیں ٹھہرے ہوئے تھے ہم دونوں
ہم ایک دوسرے کے دل پہ چڑھ گئے تو دکھا
کئی نگاہوں سے اترے ہوئے تھے ہم دونوں
کوئی ہماری تہوں تک پہنچ سکا ہی نہیں
سمندروں سے بھی گہرے ہوئے تھے ہم دونوں
پھر ایک دوسرے کو گولی مار دی ہم نے
ہر ایک سمت سے گھیرے ہوئے تھے ہم دونوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.