زمانے کی کوئی پروا دوانے سے نہیں ہوتی
زمانے کی کوئی پروا دوانے سے نہیں ہوتی
دوانے کی بھی تقلید اس زمانے سے نہیں ہوتی
جہنم سے ڈراتے ہو خدا محبوب بھی تو ہے
عبادت دل سے ہوتی ہے ڈرانے سے نہیں ہوتی
وہی عزت بھی دیتا ہے وہی ذلت بھی دیتا ہے
کوئی طاقت گھٹانے اور بڑھانے سے نہیں ہوتی
دلوں کے ربط باہم سے محبت گھٹتی بڑھتی ہے
یہ اک جذبہ ہے چاہت آنے جانے سے نہیں ہوتی
گلستاں کی مہک سے دل کی شادابی تو بڑھتی ہے
یہ صورت کاغذی بوٹے سجانے سے نہیں ہوتی
ادھر وہ نام لیتے ہیں ادھر آواز آتی ہے
محبت دل سے ہوتی ہے جتانے سے نہیں ہوتی
فقط دل ہلکا ہوتا ہے سکوں ملتا ہے کچھ لمحے
کمی غم میں عظیمؔ آنسو بہانے سے نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.