زمانے کو الفت کا دستور کر دوں
زمانے کو الفت کا دستور کر دوں
میں تیری کہانی کو مشہور کر دوں
ترے سامنے رو لوں جی چاہتا ہے
ترے دل کو بھی غم سے میں چور کر دوں
مسیحا کا احساں نہیں چاہتی ہوں
میں زخموں کو اپنے ہی انگور کر دوں
مرے عشق پر کوئی تہمت نہ دھرنا
اگر تم کہو خود کو منصور کر دوں
اگر مل سکے مجھ کو اشکوں کے بدلے
غم عشق سے خود کو معمور کر دوں
اگر آنکھ بھر کے وہ دیکھے مجھے تو
میں دل اس کی خدمت پہ مامور کر دوں
گرا دوں میں نفرت کی دیواریں ساری
محبت کو دنیا کا منشور کر دوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.