زمانے میں کسی سے اب وفائیں کون کرتا ہے
زمانے میں کسی سے اب وفائیں کون کرتا ہے
یہاں سب زخم دیتے ہیں دوائیں کون کرتا ہے
گلہ شکوہ نہیں کوئی مگر سب کچھ سمجھتا ہوں
بجھانے کو دیے میرے ہوائیں کون کرتا ہے
لٹا ہو کارواں جس کا اجالوں کے اشاروں سے
اندھیری رات چلنے کی خطائیں کون کرتا ہے
یہاں انسان کی چھوڑو پرندے بھی سمجھتے ہیں
محبت کون کرتا ہے جفائیں کون کرتا ہے
کسی سے بھول کر اپنا کبھی مت درد دل کہنا
یہاں ماں کے علاوہ اب دعائیں کون کرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.