زمانے تیری خاطر دیکھ یہ کیا کر لیا میں نے
زمانے تیری خاطر دیکھ یہ کیا کر لیا میں نے
کہ وہ بے پردہ آئے اور پردہ کر لیا میں نے
نگاہوں سے کسی کی دل کا سودا کر لیا میں نے
غموں کی بھیڑ میں بھی خود کو تنہا کر لیا میں نے
کوئی دیکھے مری دیوانگئ شوق کا عالم
کہ ان کو سامنے بٹھلا کے سجدہ کر لیا میں نے
نمائش سے بھی زخم دل کی حاصل کچھ نہیں نغمیؔ
خدائی میں بتوں کی خود کو رسوا کر لیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.