زمین دے گا مگر آسمان مانگے گا
زمین دے گا مگر آسمان مانگے گا
مرے وجود سے وہ سائبان مانگے گا
میں چند پل جو اسے تھوڑا آسرا دے دوں
پھر عمر بھر کے لئے کل جہان مانگے گا
وہ جانتا ہے نشانہ اچوک ہے میرا
وہ مجھ سے ٹوٹی ہوئی بھی کمان مانگے گا
ہر ایک گام پہ تو نے کیا ہے قتل مرا
تو کتنی دفعہ مری اور جان مانگے گا
تری زبان میں تجھ کو جواب دوں میں اگر
حساب مجھ سے مرا خاندان مانگے گا
میں جانتی ہوں سر بزم آئے گا وہ اور
مرا جواب اسی درمیان مانگے گا
اگر وہ جان بھی مانگے خوشی خوشی دے دوں
مگر وہ کچھ بھی کہاں بے زبان مانگے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.