زمین چشم کے سینے پہ پاؤں دھرتے اشک
زمین چشم کے سینے پہ پاؤں دھرتے اشک
جہان ہجر سے شوریدہ سر گزرتے اشک
غنیم نغمۂ عشرت کو کیا دکھائی دیں
غریب شہر کی آنکھوں میں رقص کرتے اشک
مسیح بن کے لباس وصال اترا ہے
کسی کی شال پہ گر کر جئے ہیں مرتے اشک
نمک ہے آنکھ کا ست رنگیاں نہاتا ہوا
قبائے زخم کے ریشوں میں رنگ بھرتے اشک
ہمارا گریہ مؤخر ہوا تسلی سے
دلاسہ دیتی نظر سے چھپے ہیں ڈرتے اشک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.