زمین ہجر پہ خواہش کے بیج بوتا نہیں
زمین ہجر پہ خواہش کے بیج بوتا نہیں
میں ایسی سوچوں کی لڑیاں کبھی پروتا نہیں
ہے سایہ زور تخیل پہ ایک دیوی کا
خلاف حسن میں لکھوں تو شعر ہوتا نہیں
ترے حوالے کیا خود کو تو کھلا مجھ پر
طلسم خواب میں رہتا اگر میں سوتا نہیں
دیار مصر سے لگتا ہے ناطہ تیرا بھی
وگرنہ دل میں حسینوں کے خوف ہوتا نہیں
کیا تھا مجھ کو بھی دیوار شہر نے بے دم
وگرنہ میں کبھی ایسا ٹھکانہ کھوتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.