زمیں ہے مری آسمانی نہیں ہوں
زمیں ہے مری آسمانی نہیں ہوں
فقط ایک قصہ کہانی نہیں ہوں
ندی کی طرح بہتی اپنی حدوں میں
سمندر کی کوئی روانی نہیں ہوں
نہ کر کھیلنے کی تو گستاخی مجھ سے
میں اک آگ ہوں کوئی پانی نہیں ہوں
کئی مجھ میں کردار سانسیں ہیں لیتے
کہانی میں ہوں زندگانی نہیں ہوں
اماوس نہ پونم سے مجھ کو غرض ہے
مہکتی ہوئی رات رانی نہیں ہوں
میں جیسی تھی کل ہوں وہی آج بھی میں
بدلتی رتوں کی نشانی نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.