زمیں کا حسن مسلسل بڑھا رہا ہوں میں
زمیں کا حسن مسلسل بڑھا رہا ہوں میں
تری پسند کے پودے لگا رہا ہوں میں
غبار اڑنے لگا ہے خزاں کے سینے پر
قدم بہار کی جانب بڑھا رہا ہوں میں
پرانے گھر کے یہ پردے اداس بیٹھے ہیں
نئے مکان کا نقشہ بنا رہا ہوں میں
پھر اک سوال اندھیرے نے مجھ سے پوچھا ہے
پھر اک چراغ جواباً جلا رہا ہوں میں
مرے نصیب میں نفرت کا لفظ مدت سے
وہ لکھ رہا ہے مسلسل مٹا رہا ہوں میں
سکوں نہیں ہے مجھے خواب گاہ میں راشدؔ
چراغ لے کے تری سمت آ رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.