زمیں کیسی تھی کیسا آسماں تھا
نہیں معلوم مجھ کو میں کہاں تھا
نشاں منزل کا کوئی کیسے ڈھونڈے
کہ تا حد نظر پھیلا دھواں تھا
وہ موسم لوٹ کر آئے گا اک دن
ابھی تک میرے دل میں یہ گماں تھا
بھڑک اٹھتا تھا کیا رہ رہ کے جانے
کہ میرا دل تو اک آتش فشاں تھا
اچانک بھول کر پہنچا جہاں میں
وہ سچ مچ میرے سپنوں کا جہاں تھا
عدالت کیا مجھے انصاف دیتی
کہ جھوٹا جب گواہوں کا بیاں تھا
حسیں تھی راجؔ دنیا کی ہر اک شے
کہ جب تک دل کا ہر جذبہ جواں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.