زمیں کے سبز مقامات سے گزرتی ہوئی
زمیں کے سبز مقامات سے گزرتی ہوئی
قدیم نہر تھی باغات سے گزرتی ہوئی
اگا رہی تھی اداسی تمام کھیتوں میں
وہ ایک ریل مضافات سے گزرتی ہوئی
پتنگ کٹ کے اچانک کسی حویلی میں
اتر گئی تھی مکانات سے گزرتی ہوئی
کوئی کھڑا تھا گھنے پیڑ کی پناہوں میں
اور اک نگاہ تھی برسات سے گزرتی ہوئی
میں اک درخت سیہ رات کے کنارے پر
وہ روشنی تھی کسی پات سے گزرتی ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.