زمیں میں رہ کے بھی تا حد آسماں دیکھوں
زمیں میں رہ کے بھی تا حد آسماں دیکھوں
مجھے تو آ رہے ہو تم نظر جہاں دیکھوں
چلا گیا ہے بجھا کر دیا وہ پلکوں کا
جہاں تھی روشنی میں اس جگہ دھواں دیکھوں
لگی ہے آگ غضب نفرتوں کی دنیا میں
دلوں کے بیچ فقط آج دوریاں دیکھوں
تمہیں تو میری وفا بے وفائی لگتی ہے
میں خوبیوں میں بھی اب اپنی خامیاں دیکھوں
عنایتیں ہیں خدا کی کسی نے کیا پایا
کرم ہے اس کا نہاں کو بھی میں عیاں دیکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.