زمیں پر میں ادھر وہ آسماں پر جاگتا ہے
زمیں پر میں ادھر وہ آسماں پر جاگتا ہے
ادھورا چاند میرے ساتھ اکثر جاگتا ہے
کبھی جو حرف حق میری زباں پر جاگتا ہے
سر گردن مری باطل کا خنجر جاگتا ہے
مرے اشجار پر جب بھی ثمر آنے لگے تو
مرے دل میں کسی طوفان کا ڈر جاگتا ہے
مرے اطراف میں اک ہو کا عالم ہے مسلسل
مگر یہ شور کیسا میرے اندر جاگتا ہے
لگا کر پنکھ اڑ جاتی ہے نیند آنکھوں سے میری
ترا چہرا جو آنکھوں میں اتر کر جاگتا ہے
تمہاری راہ تکتے تکتے فرقت کی شبوں میں
اگر سو جائیں آنکھیں تو مرا در جاگتا ہے
کسی بھی رت میں تیرا برف دل پگھلا نہیں ہے
کہ تجھ میں مستقل کوئی دسمبر جاگتا ہے
کوئی فٹ پاتھ پر سوتا ہے بے فکری سے ساگرؔ
کوئی پھولوں کے بستر پر بھی شب بھر جاگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.