Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زمیں پہ دھوپ ہے بھوجن ہے جل ہوا بھی ہے

نیرج نوید

زمیں پہ دھوپ ہے بھوجن ہے جل ہوا بھی ہے

نیرج نوید

MORE BYنیرج نوید

    زمیں پہ دھوپ ہے بھوجن ہے جل ہوا بھی ہے

    یہاں بشر ہے تو بے شک کہیں خدا بھی ہے

    کہوں میں کیا کہ نگاہوں نے سب کہا بھی ہے

    جو میرے دل میں ہے وہ آپ کو پتہ بھی ہے

    وہ مانتا ہی نہیں مجھ سے واسطہ بھی ہے

    پھر اس کے بعد وہ حسرت سے دیکھتا بھی ہے

    اسی لئے وہ مرے دل سے کھیلتا بھی ہے

    وہ جانتا ہے وہی درد ہے دوا بھی ہے

    مصیبتوں میں مرے ساتھ وہ رہا بھی ہے

    مگر یقیں نہیں آتا وہ بے وفا بھی ہے

    بہانا آپ کا اچھا ہے اور نیا بھی ہے

    مگر یہ کہہ نہیں سکتے کہ کام کا بھی ہے

    بچھڑتے وقت دل اکثر یہ سوچتا بھی ہے

    یہ کیسی قربتیں ہیں جن میں فاصلہ بھی ہے

    یہ وجہ کم تو نہیں چاہنے کی اس کو کہ وہ

    بہت حسین ہے اس پر غزل سرا بھی ہے

    نہ یوں ہتاش ہو تم حوصلہ رکھو نیرجؔ

    کہیں اگر جو ہے منزل تو راستہ بھی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے