زمین ٹوٹ گئی آسمان ٹوٹ گیا
زمین ٹوٹ گئی آسمان ٹوٹ گیا
لگا جو سنگ حقیقت گمان ٹوٹ گیا
ابھی حیات کا عرفان ہونے والا تھا
کسی کے پاؤں کی آہٹ سے دھیان ٹوٹ گیا
نہیں سنبھال سکے ہم نشانیٔ تہذیب
چلمچی ٹوٹ گئی پاندان ٹوٹ گیا
میں جب تھا آئنہ محفوظ تھا زمانے میں
عجیب بات ہے بن کر چٹان ٹوٹ گیا
خوشی کی بات کہ خوشبو بکھر گئی ہر سو
الم کی بات نیا عطر دان ٹوٹ گیا
رواں تھی ناؤ مری جس کے دم سے اے معراجؔ
اسی ہوا سے مرا بادبان ٹوٹ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.