ذرا بے اختیار رہنے دے
ذرا بے اختیار رہنے دے
میرا دل بے قرار رہنے دے
چھوڑ دے اپنے حال پر مجھ کو
نہ ستا اب کے یار رہنے دے
سوز کچھ دن مزید دل میں رہے
تیر نظروں کا پار رہنے دے
بے وفا ہوں وفا نہ کر پایا
کچھ ہی دن شرمسار رہنے دے
نہ دعا دے نہ ہی دوا دے بس
عشق کا یہ بخار رہنے دے
پیار جو مانگ کر لیا تجھ سے
ہاں وہی بس ادھار رہنے دے
زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے
درد کے اور وار رہنے دے
حال مت پوچھ مجھ سے تو کاشفؔ
دل پہ چھایا غبار رہنے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.