ذرا مشکل سے سمجھیں گے ہمارے ترجماں ہم کو
ذرا مشکل سے سمجھیں گے ہمارے ترجماں ہم کو
ابھی دہرا رہی ہے خود ہماری داستاں ہم کو
کسی کو کیا خبر پتھر کے پیروں پر کھڑے ہیں ہم
صداؤں پر صدائیں دے رہے ہیں کارواں ہم کو
ہم ایسے سورما ہیں لڑ کے جب حالات سے پلٹے
تو بڑھ کے زندگی نے پیش کیں بیساکھیاں ہم کو
سنبھالا ہوش جب ہم نے تو کچھ مخلص عزیزوں نے
کئی چہرے دیئے اور ایک پتھر کی زباں ہم کو
اٹھا ہے شور خود اپنے ہی اندر سے مگر اکثر
دہل کے بند کر لینا پڑی ہیں کھڑکیاں ہم کو
ہم اپنے جسم میں بکھرے ہوئے ہیں ریت کی صورت
سمیٹیں گی کہاں تک زندگی کی مٹھیاں ہم کو
بچھڑ کے بھیڑ میں خود سے حواسوں کا وہ عالم تھا
کہ منہ کھولے ہوئے تکتی رہیں پرچھائیاں ہم کو
- کتاب : Goonj (Pg. 73)
- Author : Aziz Bano Darab Wafa
- مطبع : Educational Book House, Aligarah (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.