ذرا سی بات پہ تم اختلاف کر لینا
ذرا سی بات پہ تم اختلاف کر لینا
مگر وہ سچ کہے تو اعتراف کر لینا
دلوں میں فرق ہو تو چار دن نہیں بنتی
بری جو بات لگے پہلے صاف کر لینا
فریب جھوٹ سیاست کا جب چلے سکہ
یہ مشورہ ہے مرا اعتکاف کر لینا
یہ احتیاط تمہیں اور بھی ضروری ہے
ملیں جو پھول تو کانٹے بھی صاف کر لینا
کہاں سے سیکھ لی دنیا میں یہ ادا سیفیؔ
ہر ایک شخص کو اپنے خلاف کر لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.