ضروری کاموں کی فہرست جب بناتا ہوں
ضروری کاموں کی فہرست جب بناتا ہوں
سوا تمہارے میں ہر بات بھول جاتا ہوں
میں اپنے صبر کو اس طرح آزماتا ہوں
جھلستے صحرا میں شادابیاں اگاتا ہوں
میرے دماغ پہ حاوی ہے مرا پاگل پن
پرانی آنکھوں پہ چہرہ نیا لگاتا ہوں
جسے زمانہ سمجھتا ہے میں نے لکھے ہیں
وہ تیرے گیت ہیں جن کو میں گنگناتا ہوں
تمام خواب سجا کر خود اپنی آنکھوں میں
میں اپنی نیند سے اکثر فریب کھاتا ہوں
نہ جانے کتنی ہی باتیں جو تم سے کرنی تھیں
تمہارے سامنے آتے ہی بھول جاتا ہوں
کہیں تباہ نہ کر دیں یہ مستقل خوشیاں
اداسیو میں تمہیں اس لیے بلاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.