ذوق شب وصال ہمارے لئے بھی ہو
ذوق شب وصال ہمارے لئے بھی ہو
ہم سا ہی تیرا حال ہمارے لئے بھی ہو
محسوس تم جو کرتے ہو آئینہ دیکھ کر
ایسا حسیں خیال ہمارے لئے بھی ہو
یوسف کو تو نے جو دیا کچھ اس سے کم سہی
وہ حسن وہ جمال ہمارے لئے بھی ہو
بیٹھے ہوئے ہیں اس لیے چوکھٹ پہ ہم تری
شاید کوئی کمال ہمارے لئے بھی ہو
اچھے تھوڑی لگو گے اگر جوں کے توں ملو
جوبن میں کچھ ابال ہمارے لئے بھی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.