زوال غیرت اہل شرف پہ کیا کہئے
زوال غیرت اہل شرف پہ کیا کہئے
چلی ہے رسم کہ فرعون کو خدا کہیے
فغان مرغ کو ناقوس کی صدا کہیے
اٹھے چمن سے دھواں تو اسے گھٹا کہیے
ہر اک حماقت حاکم پہ واہ وا کہیے
وہ لاکھ جھوٹ کہے آپ مرحبا کہیے
بچیں وبا سے تو حاکم کو شکریہ کہیے
مریں وبا سے تو اللہ کی تھی رضا کہیے
کرے سوال جو حاکم سے ہے عدوئے وطن
کہے جو جھوٹ کو جھوٹ اس کو کج ادا کہیے
قتیل حزب مخالف سے ہو تو اس پر ہی
لگا کے تہمتیں، قاتل کو مرحبا کہیے
یہ وقت ہے بڑا نازک ذرا سنبھل کے صداؔ
ہے خیر اسی میں کہ رہزن کو رہنما کہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.