ذہن اور دل میں جنگ جاری تھی
جاگ کر میں نے شب گزاری تھی
دل گیا تو گیا یہ جاں بھی گئی
وہ نظر اس قدر شکاری تھی
بس گیا تھا خیال و خواب میں وہ
وہ خماری بھی کیا خماری تھی
اس نے نظروں سے پڑھ لیا ہوگا
دل میں محفوظ رازداری تھی
جو ترے انتظار میں گزری
اک وہی رات مجھ پہ بھاری تھی
اپنی جاں کا اتار کر صدقہ
میں نے اس کی نظر اتاری تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.