ذہن خالی سے ذرا سوچا تھا
ذہن خالی سے ذرا سوچا تھا
وہ گماں سے بھی سوا پیارا تھا
حال میں دیکھا جو اک روز اسے
نہ وہ بدلا تھا نہ میں بدلا تھا
جب وہ آواز پلٹ کر آئی
روح میں صفر سا اک گونجا تھا
جانے کیا پر ہوا میرے اندر
میں بہر رنگ دگر تنہا تھا
ساتھ تھے گام بہ گام ایک بزرگ
نام کچھ حضرت دنیا سا تھا
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 80)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.