ذہن رسا کو اوج فلک تک اڑان دے
دلچسپ معلومات
(مارچ 1977)
ذہن رسا کو اوج فلک تک اڑان دے
جو دل میں جاگزیں ہو وہ طرز بیان دے
حرف سخن دے ایسا کہ در یتیم ہو
دے تمکنت زبان میں لہجے میں شان دے
ارض و سما کی وسعتیں اب مجھ پہ تنگ ہیں
مجھ کو نئی زمین نیا آسمان دے
طوفان ابر و باد میں سب ہیں گھرے ہوئے
کشتی کو دے تو کس کی خبر بادبان دے
در پہ ہیں تیرے خون کے یہ تاجران زر
مت یوں کسی کے واسطے تو اپنی جان دے
ماضی کی ساعتوں کو بلاتا ہوں اس طرح
جیسے کوئی اجاڑ گھروں میں اذان دے
یہ جسم یہ بھبھوکا قبا تار تار سی
اقبالؔ اپنے حال پہ تھوڑا تو دھیان دے
- کتاب : Shahar-e-be navaa (Pg. 187)
- Author : Iqbaal Haidari
- مطبع : E I Publications (1993)
- اشاعت : 1993
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.