ذہن میں خوابوں کے کچھ پیکر سجا کر رکھ دئے
ذہن میں خوابوں کے کچھ پیکر سجا کر رکھ دئے
ہم نے اپنے گھر کی دیواروں پہ چھپر رکھ دئے
شیش محلوں کے محافظ نے گزشتہ رات کو
شہر کی گلیوں میں آوازوں کے پتھر رکھ دئے
ہاتھ چھو لوں تو مہک جائے وہ پھولوں کی طرح
کس نے اس کے دل میں خوشبو کے صنوبر رکھ دئے
میرے شعروں سے بہت برہم ہیں فن کاران شہر
میں نے ذرے آسمانوں کے برابر رکھ دئے
میں دبا جاتا ہوں اپنے شہر کے کردار میں
اپنے اپنے بوجھ سب نے میرے اوپر رکھ دئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.