ذہن و دل کو جدا جدا رکھنا
ذہن و دل کو جدا جدا رکھنا
مجھ سے اتنا تو سلسلہ رکھنا
قربتوں کی اگر ہو خواہش پھر
تم کو لازم ہے فاصلہ رکھنا
گر یہ چاہو بھرم رہے قائم
اپنے پیوند کو چھپا رکھنا
لاکھ غم کا دھواں رہے دل میں
اپنا چہرہ کھلا کھلا رکھنا
توڑ ڈالے ہیں جس نے سب رشتے
اب تعلق بھی اس سے کیا رکھنا
سب خوشی دوستوں میں مت بانٹو
دشمنوں کے لئے بچا رکھنا
اک نہ اک دن وہ آئے گا راہیؔ
اپنا دروازہ تم کھلا رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.