ذہن سے شعلۂ احساس بجھانے آئے
ذہن سے شعلۂ احساس بجھانے آئے
آج کچھ لوگ مرا درد بٹانے آئے
ایک موہوم سہارا ہے جئے جانے کا
آپ وہ خواب بھی آنکھوں سے چرانے آئے
آج تہذیب کی بارود بچھی ہے ہر سمت
کون انساں کو تباہی سے بچانے آئے
کھینچ کر بیٹھے ہیں کچھ لوگ حصار اوہام
جس میں ہمت ہو یہ دیوار گرانے آئے
نفرت و بغض کی آندھی میں جناب مہدیؔ
آپ کیوں شمع محبت کی جلانے آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.