زینت بزم گل رخاں ہوگا
وہ جو رد کردۂ جہاں ہوگا
کچھ نہ سوچو رہ محبت میں
جو بھی ہوگا وہ ناگہاں ہوگا
پھر وہ نکلے نظر چرائے ہوئے
پھر کہیں قتل عاشقاں ہوگا
زخم دل جو کھلا نہیں اب تک
وہی تیرا مزاج داں ہوگا
مدتوں سے صبا نہیں آئی
جانے کیا حال مہ وشاں ہوگا
بڑھ کے ان مدھ بھری نگاہوں سے
کیا کوئی جام ارغواں ہوگا
تیرا وعدہ وفا ہوا بھی تو کیا
تیرا اقبالؔ پھر کہاں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.