زیست بے برگ و ثمر ہو جیسے
زیست بے برگ و ثمر ہو جیسے
کوئی برباد شجر ہو جیسے
ڈوب جاتا ہے ہر اک منظر خواب
تیری آنکھوں میں بھنور ہو جیسے
کوئی دو پل بھی ٹھہرتا ہی نہیں
دل کہ اجڑا ہوا گھر ہو جیسے
یوں خلاؤں میں تکا کرتے ہیں
دور تک راہ گزر ہو جیسے
زندگی ہے کہ افق تا بہ افق
اک گھنی چپ کا سفر ہو جیسے
- کتاب : سکوت دشت (Pg. 56)
- Author : اقبال انجم
- مطبع : ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی۔6 (2019)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.