Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زیست کے تجربے کی باتیں ہیں

رانا محمد یوسف

زیست کے تجربے کی باتیں ہیں

رانا محمد یوسف

MORE BYرانا محمد یوسف

    زیست کے تجربے کی باتیں ہیں

    عشق میں سب پتے کی باتیں ہیں

    میری بربادیوں کے ہیں قصے

    اور ترے سوچنے کی باتیں ہیں

    جانے کیا کیا اترتا ہے دل پر

    جانے کس کس سمے کی باتیں ہیں

    خال و خد سارا کچھ نہیں کہتے

    اس میں کچھ آئنے کی باتیں ہیں

    تم چلو گے تو میں بتاؤں گا

    ایک دو راستے کی باتیں ہیں

    میرا نقصان ہے سراسر دیکھ

    اور ترے فائدے کی باتیں ہیں

    کیا کبھی لوٹ کر بھی آئے لوگ

    یہ ترے بچپنے کی باتیں ہیں

    ہم نے کیسے کیا تجھے رخصت

    یہ بڑے حوصلے کی باتیں ہیں

    یوسفیؔ سے کبھی ملے ہو تم

    اس کی باتیں مزے کی باتیں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے