زیست میں اب بہار آئی ہے
لے کے دل کا قرار آئی ہے
کیوں نہ نازاں ہو اس پہ باد صبا
صحن گلشن سنوار آئی ہے
دن بھی گزرا ہے سوگواری میں
رات بھی سوگوار آئی ہے
دل کی دنیا لٹا کے الفت میں
زندگی با وقار آئی ہے
کیوں لئے جا رہے ہو زنداں میں
کیا چمن میں بہار آئی ہے
تلخی زیست بڑھ گئی رہبرؔ
زندگی میں بہار آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.