ذکر وفا کب ایک فسانہ ہے آج کل
ذکر وفا کب ایک فسانہ ہے آج کل
مر کے نہیں تو جی کے دکھانا ہے آج کل
جس دل کو دیکھو ان کا نشانہ ہے آج کل
جیسے انہیں بتوں کا زمانہ ہے آج کل
کس کی زباں پہ ذکر مرے عشق کا نہیں
دیکھو نہ ایک لفظ فسانہ ہے آج کل
مجھ کو مٹا کے اس طرح سے مطمئن وہ ہیں
جیسے ثواب ظلم کا ڈھانا ہے آج کل
مرنا دلیل امن ہے تکمیل امن ہے
جینا مری نظر میں بہانہ ہے آج کل
مجھ کو ستا کے دیکھ لے اے نا سپاس وقت
میرے لیے ملال ترانہ ہے آج کل
زلفوں کے بل نکال نہ دے تو سہی حضور
ہر چند دست نازنیں شانا ہے آج کل
تجھ کو ہنسی نہ آئے گی تو کس کو آئے گی
اے انقلاب تیرا زمانہ ہے آج کل
ہم اور دل کی بات کہیں توبہ کیجئے
خود جنبش نگاہ فسانہ ہے آج کل
رافتؔ ہمیں کو خود نہیں اصلاح کی تمیز
کیوں کہئے کجروی پہ زمانہ ہے آج کل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.