ذکر کس کا ہے سر دار تمہیں کیا معلوم
ذکر کس کا ہے سر دار تمہیں کیا معلوم
کیوں پشیماں ہیں گنہ گار تمہیں کیا معلوم
دوستو عشق کا آزار تمہیں کیا معلوم
خود مسیحا بھی ہے بیمار تمہیں کیا معلوم
تم ابھی فکر کی راہوں سے کہاں گزرے ہو
لوگ غافل ہیں کہ ہشیار تمہیں کیا معلوم
اہل غیرت کے لئے آگ بھی ہو سکتا ہے
اثر سایۂ دیوار تمہیں کیا معلوم
بندۂ عشق جسے کہتی ہے دنیا انجمؔ
وہ خود اپنا ہے پرستار تمہیں کیا معلوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.