ذکر تیرا اگر نہیں آتا
چین شام و سحر نہیں آتا
تو ہے موجود ہر جگہ لیکن
کیوں کسی کو نظر نہیں آتا
جان لے وقت کی حقیقت کو
وقت پھر لوٹ کر نہیں آتا
اب بھی ہیں اس کی منتظر نظریں
کیوں وہ جان جگر نہیں آتا
تیری صورت بسی ہے آنکھوں میں
کوئی دوجا نظر نہیں آتا
ہم نے ایسے شجر بھی دیکھے ہیں
جن پہ کوئی ثمر نہیں آتا
اپنا اپنا لکھا مقدر ہے
ہاتھ میں سب کے زر نہیں آتا
کر کے ہم بھی ذرا یہ دیکھیں گے
راس کیسے سفر نہیں آتا
جانے کس حال میں وہ ہے اب کے
کوئی لے کر خبر نہیں آتا
شاعری بھی ہے اک ہنر رامشؔ
سب کو اب یہ ہنر نہیں آتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.