ذکر اس رات سے ہے وابستہ
ذکر اس رات سے ہے وابستہ
جو تری ذات سے ہے وابستہ
جیت میری فقط مری تو نہیں
یہ تری مات سے ہے وابستہ
آنکھ سے لے کے دل تلک کا سفر
انکشافات سے ہے وابستہ
کوئی تو ہے جو تیری آنکھوں کے
ان اشارات سے ہے وابستہ
میرے اشعار میں ترا پیکر
استعارات سے ہے وابستہ
فکر اب تک تری کہانی کے
اقتباسات سے ہے وابستہ
تھیں مری آنکھ میں کبھی کرنیں
اب جو برسات سے ہے وابستہ
ہجر کے موڑ پر جمی ہے نظر
اور لمحات سے ہے وابستہ
کس کی آمد ہے آج جو زریابؔ
انتظامات سے ہے وابستہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.