زندہ ہو کر بھی کئی روز سے زندہ نہیں ہوں
زندہ ہو کر بھی کئی روز سے زندہ نہیں ہوں
اور اس پر میں کئی روز سے رویا نہیں ہوں
ایک ہی شخص گوارا ہے زمیں پر مجھ کو
وہ بھی آواز لگائے تو پلٹتا نہیں ہوں
کچھ پرندے تو چہکتے ہیں مجھے وقت سحر
کچھ پرندوں کو خبر ہے کہ میں سویا نہیں ہوں
ناز کرتا ہے وہ خوش چشم مرے ہونے پر
مجھ پہ کیا ناز کہ اے دوست میں خود کا نہیں ہوں
وہ توجہ جو میسر ہی نہیں ہے مجھ کو
ہو میسر تو سر بزم بکھرتا نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.